حکومت کا بڑا فیصلہ،طلبا تیاری پکڑ لیں 

Sep 12, 2023 | 13:26:PM

(24نیوز)پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام،10سال بعد سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کا ستمبر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ستمبر ٹیسٹ کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ڈیٹ شیٹ جاری کردی،48 ہزار سرکاری سکولوں میں امتحان منعقد کروایا جائے گا، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن پنجاب بھر کے سکولوں میں بچوں کا امتحان لے گا۔

سکولوں میں امتحان کا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا،امتحانات کا سلسلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا،نتائج 30 ستمبر تک تیار کرکے پیک حکام کو بھجوائے جائیں گے،صرف کیو آر کوڈ والے سوالیہ پیپر بچوں کو دیئے جائیں گے۔

تمام ایجوکیشن اتھارٹیزسکولوں میں پیک امتحانات کے انعقاد کیلئے اقدامات کریں گی،مذکورہ نتائج کے نمبرز کو سالانہ نتائج میں شامل کیا جائے گا۔
 خیال رہے کہ اس سے قبل سکولوں میں صرف دسمبر ٹیسٹ اور سالانہ امتحان لیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں