گندم کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکار ملوث نکلے، رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چینی،کھاد اورگندم کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکار ملوث ہیں رپوٹ کو وزیراعظم آفس تک پہنچا دیا گیا۔صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلرز، ذخیرہ اندوزں کی مدد فراہم کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرنسی اور تیل کے بعد اب چینی،کھاد اورگندم اسمگلنگ کی رپورٹ بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ مطابق میں گندم کی اسمگلنگ میں ملوث 592 ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلرز شامل ہیں۔رپوٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بجھوائی، حساس ادارے کی نشاندہی پر90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور اسمگل ہونے والی گندم قبضےمیں لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اسمگلرزکی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:60 ارب کرپشن کیس: شیخ رشیدکو نیب نے طلب کرلیا
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں272، سندھ میں244 اورکے پی میں56 سرکاری اہلکار اسمگلرز کے مددگار ہیں جب کہ بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 اہلکار اسمگلرزکےساتھی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حساس ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں۔