(ویب ڈیسک)پشاور میں چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں دوست کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،پولیس کےمطابق 2 نوجوانوں کے قتل کا ڈرامہ یکم ستمبر کو ہوا تھا اور واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ داودزئی میں 2 نوجوانوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولین کے قاتل قریبی دوست نکلے ,جس کے بعد واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ باپ،بیٹا آمنے سامنے،بلاول،آصف زرداری کی بات کیوں نہیں مان رہے؟بڑا انکشاف
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول داؤد نے اپنے دوست سجاد کے ہمراہ سسرالیوں کے گھر سے پیسے چوری کیے تھے، چوری کے پیسوں میں حصہ نہ دینے پر دیگر 2 دوستوں نے دؤاد اور سجاد کا قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ 2 نوجوانوں کا قتل یکم ستمبر کو ہوا تھا۔