گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تین ماہ بعد ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں بہتری، ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں جولائی کے مقابلے اگست میں 49 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 7 ہزار 579 گاڑیاں مجموعی طور پر فروخت ہوئیں۔
جولائی میں 5 ہزار 92 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں، سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد کی نمایاں کمی رہی ہیں۔
اگست 2022 میں 11 ہزار 789 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، مالی سال 2023-24 کے 2 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 47 فیصد کی نمایاں کمی رہی ، 2 ماہ کے دوران 12 ہزار 671 گاڑیاں فروخت کی گئیں ہیں ۔ سال 2022 کے اسی عرصے کے دوران 23 ہزار 714 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
دوسری جانب آٹو موبیل اسمبلرز کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں، خام مال درآمد پر پابندی ختم ہونے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار میں غیر معمولی کمی آرہی ہے۔ پاکستان آٹوموٹیوز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی اگست میں صرف 9 ہزار 729 کاروں کی پیداوار حاصل ہوئی جس میں سے 9 ہزار 611 فروخت ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: گندم کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکار ملوث نکلے، رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
ایک سال پہلے دو ماہ میں کاروں کی پروڈکشن 24 ہزار سے زائد تھی جبکہ 19 ہزار 358 کاریں فروخت ہوئیں تھیں۔ پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی آ رہی ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی فروخت میں 59 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں کاروں کی ڈیمانڈ 6 ہزار تک پہنچ گئی۔
خیال رہے گذشتہ 3 مہینوں میں بینکوں سے گاڑیوں کی فنانسنگ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی، سالانہ بنیادوں پر کار فنانسنگ میں 20 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔