(ویب ڈیسک)1995 میں شہید بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزا برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فوجی افسران کی سزا برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹھوس شواہد موجود ہوں تو آرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو دوسرے جرم پر بھی سزا ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹ کا ٹرائل بدنیتی پر مشتمل ہو تو ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ جائزہ لے سکتی ہے،سرکاری افسران کو سروس سے برطرف ہونے کی صورت میں پینشن سمیت دیگر مراعات واپس لی جاسکتی ہیں،دونوں افسران کیخلاف موجود شواہد سزا برقرار رکھنے کیلئے کافی ہیں،کرنل (ر )عنایت اللہ اور کرنل (ر) آزاد منہاس پر بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے ہار کے بعد چیئر مین پی سی بی کی بابر اعظم کو اہم تلقین