(اویس کیانی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کےلیے متفرق درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ رواں ہفتے کیس سماعت کےلیے مقرر کرے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پرویز الہٰی کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے، ان کی کی صحت اور جان کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی میدان میں ہلچل ، پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
درخواست میں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔