پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد بادشاہ خان صوبہ پکتیا میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نورولی کا دست راست دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: چترال حملہ، امریکہ و افغان عبوری حکومت کی انصاف پروری کا امتحان
بادشاہ خان انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور ساتھ ہی پاکستان فورسز پر دہشتگرد کارروائیوں میں شامل تھا۔
دہشتگرد بادشاہ خان مفتی نور ولی محسود کا اہم ساتھی تھا جس کے پاکستان میں دہشتگردوں سے براہ راست رابطے تھے۔