بنوں میں نامعلوم افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ،  پولیس اہلکار شہید

Sep 12, 2024 | 09:18:AM

(عبدالقیوم وزیر)بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں  پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

بنوں  کے علاقے تحصیل ڈومیل مہاجر کیمپ کے قریب نا معلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نور عالم جاں بحق ہوا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں