سنی دیول کی پاکستان مخالف فلم"بارڈر2"قانونی تنازعے کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارسنی دیول کی فلم"بارڈر 2" قانونی تنازعے کاشکارہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت شاہ نے کمپلیٹ سنیما میگزین میں ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ وہ اور بینا بھارت شاہ فلم "بارڈر" کے انٹرنیشنل رائٹس کے مالک ہیں۔
1994 میں جے پی دتہ اور بھارت شاہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ فلم کی آمدن 50:50 کے تناسب سے تقسیم ہوگی تاہم جے پی دتہ نے مالی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور منافع بھی نہیں دیا۔
بھارت شاہ نے جے پی دتہ کے خلاف 2014 میں بمبئی ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا تھا جو اب سول کورٹ میں چل رہا ہے۔
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو بھی جے پی دتہ کے ساتھ فلم "بارڈر" کے حقوق کے بارے میں کوئی ڈیل کرے گاوہ اپنی ذمہ داری پر کرے گا کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔