ڈسکہ: بیوی نے والدین کی مدد سے زہریلی چائے پلا کرخاوند کو مار ڈالا

Sep 12, 2024 | 09:30:AM
ڈسکہ: بیوی نے والدین کی مدد سے زہریلی چائے پلا کرخاوند کو مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد چاند ملک )ڈسکہ میں بیوی نے ماں باپ کی مدد سے زہریلی چائے پلا کرخاوند کی جان لے لی،پولیس کے مطابق ذیشان کو سیالکوٹ ریفر کیاگیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ 

پولیس کے مطابق موترہ کے رہائشی ذیشان کی شادی عرفان کی بیٹی رمن سے ہوئی تھی ،ذیشان سسرال آیا ہوا تھا کہ ساس رضیہ اور اس کی رمن نے چائے میں زہر پلا دیا۔ذیشان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیالکوٹ ریفر کیا جو جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے،پولیس نے میاں بیوی اور بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔