ملائکہ اروڑا کاوالد کی مبینہ خودکشی کے بعدپہلابیان سامنے آگیا

Sep 12, 2024 | 10:19:AM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ،رقاصہ اورماڈل ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔

ملائکہ اروڑانے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پرایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کااعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے،وہ ایک نرم مزاج، جان نثار کرنے والے نانا،پیار کرنے والے شوہراور ہمارے بہترین دوست تھے، ہماری فیملی اس بڑے نقصان پر گہرے صدمے سے دوچار ہے،ہم میڈیا سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اپنے والد کی خود کشی کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی،خبرسنتے ہی وہ فوراً گھر پہنچ گئیں۔

انیل اروڑا نے اپنے پسماندگان میں دوبیٹیاں، ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

مزیدخبریں