کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون اور 2 بچے جاں بحق

Sep 12, 2024 | 11:56:AM

 (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 5 سالہ یسریٰ دختر علی نواز، 3 سالہ روہاب دختر علی نواز اور 35 سالہ شائلہ زوجہ علی نواز کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

مزیدخبریں