پاکستان آیاتوعمر شریف کے اہلخانہ سے ضرورملاقات کروں گا،جانی لیور

عمرشریف کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں,معین اختر، امان اللہ،شکیل صدیقی بھی پسند ہیں

Sep 12, 2024 | 13:11:PM
پاکستان آیاتوعمر شریف کے اہلخانہ سے ضرورملاقات کروں گا،جانی لیور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف  بھارتی کامیڈین جانی لیورپاکستانی کامیڈینزکے بہت بڑے مداح  ہیں،انہوں نے  پاکستان آنے اورلیجنڈ کامیڈین عمرشریف کے اہلخانہ سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

جانی لیور کے انٹرویو کاایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے جس میں اُنہیں پاکستان کے ٹاپ کامیڈین اسٹارز کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جانی لیور نے کہا کہ میں عمر شریف کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے اُن کے انتقال پر بہت افسوس ہوا تھا، میں نے اس حوالے سے کئی بار مختلف انٹرویوز میں بھی بات کی ہے،میں عمرشریف کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں اور جب بھی پاکستان آیا تو کراچی جاکر عمر شریف کے اہلخانہ سے ضرور ملاقات کروں گا۔

جانی لیورنے مزید کہا کہ عمرشریف کے علاوہ مجھے معین اختر، امان اللہ،رؤف لالا  اور شکیل صدیقی بھی مجھے بہت زیادہ پسند ہیں،اگرمجھے کبھی پاکستان جانے کا موقع کا ملا تو لاہور اور کراچی ضرور جاؤں گا۔

ویڈیوکے آخر میں بھارتی اداکار نے پاکستانی مداحوں کی محبت اور پیار کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔