سال 2024 کےپہلے دو ماہ گاڑیوں کی فروخت میں 36فیصد کی شرح نمو ریکارڈ

Sep 12, 2024 | 14:16:PM
سال 2024 کےپہلے دو ماہ گاڑیوں کی فروخت میں 36فیصد کی شرح نمو ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ملک میں مختلف اقسام کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں 36فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جو لائی اور اگست کے مہینے میں ملک بھر میں گاڑیوں کے 22025 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 19678 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اگست 2024 میں ملک بھی میں گاڑیوں کے 11669 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کے 11713 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ہوا، جو لائی میں ملک میں گاڑیوں کے 10536 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو اگست میں بڑھ کر 11669 یونٹس ہوگئی۔

جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں گاڑیوں کے 17288 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کے 12700یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اگست میں 8699یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں گاڑیوں کے 7479یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

جولائی کے مقابلے  اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصد نموہوئی، جولائی 2024 میں گاڑیوں کے 8589یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جواگست میں بڑھ کر8699یونٹس ہوگئی۔