ٹام کروزنے پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں پرفارمنس کاکتنامعاوضہ لیا؟
ایکشن سٹارنے 50 میٹر کی بُلندی سے چھلانگ لگا کر شائقین کی توجہ حاصل کی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ ایکشن اسٹارٹام کروز کی پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب میں کی گئی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
12 اگست کوپیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں 62 سالہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم کی چھت سے چھلانگ لگا کر اولمپکس گیمز کا جھنڈا وصول کرکے اسے اولمپکس کے اگلے میزبان امریکی شہر لاس اینجلس پہنچایا تھا،ٹام کروزنے 50 میٹر کی بُلندی سے چھلانگ لگا کر اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔
اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ٹام کروز کی پہلے سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی چلائی گئی تھی جس میں اُنہیں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس میں وہ اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اولمپکس کے اگلے میزبان لاس اینجلس کے تاریخی مقام ہالی ووڈ پہنچے تھے جہاں اُنہوں نے اولمپکس کا جھنڈا لگایا تھا۔
یہ انکشاف لاس اینجلس اولمپکس (LA28) کے صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے کیا ہے،ان کاکہناہے کہ ٹام کروز نے ان خطرناک اسٹنٹس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت اور ریہرسلز کیں،انہوں نے کہاکہ ٹام کروز اور ان کی ٹیم نے پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں اپنی خطرناک پرفارمنس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا بلکہ بلامعاوضہ پرفارمنس پیش کی۔