جیکب آباد: پولیو ورکر کا مؤقف تبدیل، مبینہ زیادتی کی بجائے ڈکیتی کا مقدمہ درج

Sep 12, 2024 | 14:52:PM
جیکب آباد: پولیو ورکر کا مؤقف تبدیل، مبینہ زیادتی کی بجائے ڈکیتی کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد علی میرانی) جیکب آباد کے علاقے گوٹھ اللہ بخش جکھرانی میں پولیو ورکر سے مبینہ ذیادتی کا معاملہ ، متاثرہ ورکر نے موقف تبدیل کر کے تھانہ مولاداد میں ملزم کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں موتمار دھمکیوں اور ڈکیتی کے دفعات شامل کیے گئے جبکہ مقدمے میں ملزم احمد جکھرانی کا نام نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پولیو ورکت کی جانب سے موقف دیا گیا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے دوران شخص نے ان کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ڈکیتی کی کوشش کی ، جنسی ذیادتی کا نشانہ اور حراساں نہیں کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کو پولیس کی جانب سے نگرانی میں سیف ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے، خیال رہے کہ جیکب آباد میں گزشتہ روز پولیو مہم کے دوران مبینہ زیادتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے رکھا تھا۔