موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، آئی جی سندھ کی جانب سے درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں بتایا کہ کراچی جنوبی میں 13، 14، 16 اور17 ستمبر، کراچی شرقی میں 13، 16 اور 17 ستمبر ، کراچی غربی میں 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 12 ربیع الاول تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، دادو اور سکھر میں 16 ، 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق خیرپور اور گھوٹکی میں 13 سے 17 ستمبر جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔