چیمپئینز ون ڈے کپ کی افتتاحی تقریب ، آئمہ بیگ پرفارم کریں گی

Sep 12, 2024 | 15:10:PM
چیمپئینز ون ڈے کپ کی افتتاحی تقریب ، آئمہ بیگ پرفارم کریں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئینز ون ڈے کپ آج  سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان کی زیرقیادت مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز مدمقابل ہوں گی تاہم میچ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔