عمران خان نے علی امین گنڈاپورکی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دےدیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے،گفتگو کی تائید نہیں کرتا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں کی گئی گفتگو کو نامناسب قرار دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے ہیں،ان کی صحافیوں کے بارے میں کی گئی گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کامزید کہنا تھاکہ صحافی جس پریشرمیں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کے رویے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر نے معافی بھی مانگی تھی تاہم صحافیوں کی جانب سے علی امین گنڈا پور سے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔