ناجائز اسلحہ سپلائی کی روک تھام ، پنجاب بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) غیر قانونی ممنوعہ بور اسلحہ ، راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر اسلحہ کی سپلائی کی روک تھام کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ کی صوبہ میں نقل وحمل روکنے کا حکم جاری کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد اضافہ کرتے ہوئے 132مقامات پرچیکنگ کاعمل شروع کروا دیا ہے، صوبہ بھر میں موٹر ویز کے داخلی وخارجی رستوں میں 69پوائنٹس، 14 صوبائی چیک پوسٹس اور 49 دریائی چیک پوسٹس پرچیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے، پولیس احکام کا کہنا ہے کہ ناکے پر موجود تمام جوانوں کو باڈی کیم لگائے جائیں گے، ابتدائی طور پر 115باڈی کیم چیک پوسٹس پر فراہم کر دیے گئے ہیں، باقی چیک پوسٹس کےلئے مزیدکیمرے ویڈیو کے ساتھ وائس ریکارڈنگ والے کیمرے خریدے جائیں گے، ناکوں پر اسلحہ کی نقل وحمل پر سخت نظر رکھی جائے گی جبکہ سپیشل برانچ ناکوں پر کارکردگی کے حوالے خصوصی رپورٹس تیارکرکے فراہم کرےگی۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کیی جانب سے ناجائز اسلحہ کی روک تھام کےلئے خصوصی احکامات پرموٹر ویز کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔