چیمپئنز ون ڈے کپ ، چیئرمین پی سی بی افتتاحی میچ دیکھنے فیصل آباد پہنچ گئے

Sep 12, 2024 | 16:30:PM
چیمپئنز ون ڈے کپ ، چیئرمین پی سی بی افتتاحی میچ دیکھنے فیصل آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے فیصل آباد پہنچ گئے۔  

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے فیصل آباد پہنچنے پر  کمشنر فیصل آباد ،سی پی او  اور دیگر حکام نے ایئر پورٹ پر محسن نقوی کا استقبال کیا۔ چیئرمین پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کے لئے فیصل آباد پہنچے ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان کی زیرقیادت مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز مدمقابل ہوں گی تاہم میچ کے دوران بریک میں افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔