(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی۔ آئی سی سی کا اس ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نا ہی اب تک کسی بھی ٹیم کی جانب ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے سے متعلق کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام رکن ممالک کے باقاعدہ دورے کرتا رہا ہے لہذا چیمپئنزٹرافی 2025 پاکستان میں ہونا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کے پاس اب دو آپشن ہوں گے، یا تو وہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلے یا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی یہ ایونٹ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم یہ معاملہ حکومت کے پاس ہے کہ وہ اس پر کیا موقف اختیار کرتے ہیں۔