سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Sep 12, 2024 | 17:51:PM

(24نیوز) ملک بھر میں سونے(Gold) کی فی تولہ قیمت میں کمی، فی تولہ سونا (Gold)2  لاکھ 63  ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے(Gold) کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  فی تولہ سونا(Gold) 2  لاکھ 63  ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے(Gold) کی قیمت 857  روپے کم ہوکر 2  لاکھ 25 ہزار 480  روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے (Gold)کی فی اونس قیمت 8 ڈالر  کم ہوکر 2 ہزار 515 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں