سلمان خان نےکس فلم کیلئے صرف1 روپیہ معاوضہ لیا؟ بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
بالی ووڈ کےپروڈیوسر شیلندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہمعروف اداکار سلمان خان نے مشہور فلم "پھر ملیں گے" کیلئے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم "پھر ملیں گے" کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کئی بالی ووڈ اداکاروں سے رابطہ کیا لیکن سب نے ہی یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ مرکزی کردار کو ایچ آئی وی ہوتا ہے اور وہ کہانی کے اختتام پر مر جاتا ہے۔
پروڈیوسر نے کہا کہ سب اداکاروں سے انکار سُننے کے بعد، میں نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے فوراََ کردار کے لیے ہاں کردی اس فلم میں سلمان نے رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہوئے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا ۔فلم ‘پھر ملیں گے’ کی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ ابھیشیک بچن اور شلپا شیٹھی بھی شامل تھیں۔