این اے 171ضمنی الیکشن؛ پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا، پی ٹی آئی کو شکست

Sep 12, 2024 | 18:17:PM

(ملک جاوید)رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں بڑااپ سیٹ، پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین نے میدان مار لیا، تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی نشست ہار گئی،پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت پر جیالوں کا جشن جاری ہے، ڈھول کی تھاپ بھنگڑے اور رقص کیا جارہا ہے۔

301پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین 1لاکھ 16ہزار 429ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ 58ہزار 251ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر نوکری نہیں کر سکتا،نواز شریف کے قریبی ساتھی کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

مزیدخبریں