گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ، 3 لوگ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عدم برداشت کے بڑھتے رجحان کے باعث گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے، اپنوں کی جانب سے کیے گئے ظلم نے خاتون سمیت تین لوگوں کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں بیوی نے اپنے ماں باپ کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رمن نے اپنے شوہر ذیشان کو زہریلی چائے پلائی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس کی جانب سے ساس ،سسر اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک واقعہ ایبٹ آباد میں رپورٹ ہوا جہاں پر خاوند نے محبوبہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو جلا ڈالا، ماریہ اقبال کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گئیں، ایسے میں ہی تیسرا واقعہ چونیاں میں دیکھنے کو آیا جہاں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد درخت کے ساتھ باندھ دیا گیا، ملزموں کی جانب سے پولیس پر بھی تشدد کیا گیا ، تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔