17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

Sep 12, 2024 | 18:27:PM

(24نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ 17 ستمبر بروز منگل  12 ربیع الاول کو  صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس موقع پر  صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور  سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت اور  وفاقی حکومت نے بھی 17 ستمبر 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں