"میں بہت تھک چکا ہوں", والد کا خودکشی سے قبل ملائکہ اروڑا کو فون

Sep 12, 2024 | 18:42:PM

(24 نیوز) ملائکہ اروڑا کے والد نےخودکشی سے قبل  فون کال پر اپنی بیٹیوں سے کہا کہ میں بہت تھک چکا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔انیل مہتا نے خودکشی سے چند لمحے قبل اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ کو فون کیا  اور اپنی بیٹیوں سے کہا کہ میں بہت تھک چکا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔

انیل مہتا نے اس فون کال کے فوراََ بعد ہی اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔انیل مہتا کی سابقہ اہلیہ جوائس خودکشی کے وقت  سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔

مزیدخبریں