(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف ٹریفک آفیسر سعود خان سے ملاقات کی، انہوں نے سی ٹی او سعود خان کی ہدایت پر شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا۔
اس موقع پر کرکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کیلئے لائسنس کا ہونا انتہائی لازمی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد سے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سی ٹی او پشاور سعود خان نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ سیمینارز کا بھی انعقاد کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کدھر ہو گی؟ آئی سی سی کا دوٹوک بیان آ گیا
واضح رہے کہ محمد رضوان فیصل آباد میں جاری نیشنل چیمپئنز ون ڈے کپ میں وولوز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔