کوہاٹ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

Sep 12, 2024 | 19:05:PM

(24نیوز) کوہاٹ  کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، 88 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کوہاٹ تعلیی بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں کل 58824 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس کے نتیجے میں 52278 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے اور  سالانہ نتائج میں کامیابی کی شرح 88.85 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔
کیڈک کالج کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علم زاہد فاروق نے 1136 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، محمد بلال نے 1116 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیڈک کالج کوہاٹ کے ہی طلباء اکبر علی نے 1106 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
 

مزیدخبریں