توشہ خانہ کیس کا جج تبدیل ،نیب تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے

Sep 12, 2024 | 19:22:PM
توشہ خانہ کیس کا جج تبدیل ،نیب تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) توشہ خانہ کیس 2 میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایک طرف سماعت کرنے والا جج تبدیل  تو دوسری جانب  ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے سپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا  کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جج کی تبدیلی کا فیصلہ انہیں کی درخواست پر کیا گیا ہے ، جج امجد اقبال رانجھا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا کہ  ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور سپیشل جج سینٹرل  خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، میری خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوائی جائیں ، اس لیے اب  سیشن جج شاہ رخ ارجمند توشہ خانہ کیس کی سماعت کریں گے ۔

 ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے ایف آئی اے نے 3رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے ،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو طلب کر لیاہے ، بانی پی ٹی آئی کو 16ستمبر کو طلب کیا گیا ہے،جے آئی ٹی نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا،نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی گئی ہے ،بانی پی ٹی آئی کو اگر پیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائیگی۔