’چرس تو غریبوں کا نشہ ہے‘، سینیٹ سے بھنگ کے کنٹرول کا بل منظور

Sep 12, 2024 | 19:31:PM

(24نیوز)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 سینیٹ میں پیش کردیا ہے، جسے منظور بھی کرلیا گیا۔

سینیٹر دنیش کمار نے مذکورہ بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھنگ پر صوبوں کو قانون سازی کرنے دیں، چرس تو غریبوں کا نشہ ہے، اس بل کو پاس کرلیں۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرائیورز چرس کے بغیر گاڑی نہیں چلا سکتے۔اپوزیشن نے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 پر اعتراض کیا جسے مسترد کردیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ بل کی شق 18 کا پروسیجر چل رہا ہے، اپوزیشن لیڈر شق 19 پر بات کررہے ہیں۔بل کی منظوری کیلئے لابی سے حکومتی سینیٹرز سے بلا لیا گیا، جس کے بعد وزیر قانون نے کہا کہ ایوان میں بل پر ووٹنگ کرائی جائے اور سینیٹ سے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 منظور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں