صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کردیا گیا

Sep 12, 2024 | 20:22:PM
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )لاہور شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ امتیاز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا  ہے، عدالت نے گزشتہ روز شیخ امتیاز کی ضمانت منظور کی تھی ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر و ایم پی اے امتیاز محمود شیخ ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات  کےتحت گرفتار تھے،عدالت نے ملزم دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے رہائی کیلئے ملزم کو ایک ایک لاکھ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔