حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری متوقع

Sep 12, 2024 | 20:39:PM
حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب، 25 ستمبر کو نئے قرض کی منظوری متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تائید کردی، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگیا ، 25 ستمبر کو ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنالیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی، انھوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

جولیا کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ مذاکرات جولائی میں مکمل ہو گئے تھے، جس میں 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوئی تھی۔