(24 نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کے روبرو جواب داخل کرایا ہے کہ پاکستان میں ایکس سابقہ ٹویٹرپر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے ،لیکن کیا واقعی پاکستان میں ایکس چل پڑا ہے ؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کے روبرو جواب جمع کرایا ہے کہ 7 ماہ کے پاکستان میں اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس مکمل طور پر دستیاب ہے، پی ٹی اے کے وکیل کا کہنا ہے کہ فروری میں ایکس پر پابندی لگانے کا جو مراسلہ جاری کیا گیا تھا وہ اب واپس لے لیا گیا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ایکس پر پابندی کے حوالے سے حکومت سے باضابطہ وضاحت طلب کی تھی لیکن حیران کن طور پر پی ٹی اے وکیل کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے ایکس ابھی بحال نہیں ہوا جب ہم ایپ یا پھر ڈائریکٹ لنک سے ایکس کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں سائیٹ کی غیر موجودگی کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے ۔
کیا ’’ایکس‘‘ پاکستان میں بحال ہو گیا؟
Sep 12, 2024 | 20:42:PM