زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے سرکاری بینکوں میں موجود زرمبادلہ کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔