اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد کی خود کشی،پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

Sep 12, 2024 | 20:52:PM

(24نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی خود کشی کا معاملہ،پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا کے والد کی موت گرنے کے باعث جسم پر لگنے والی متعدد چوٹوں کی وجہ سے ہوئی ہے ، خیال رہے کہ انیل مہتا نے 2 روز قبل صبح 9 بجے کے قریب چھٹی منزل پر موجود اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی جسے ابتدائی طور پر حادثاتی موت قرار دیا جارہا تھا ، حادثے کے فوری بعد انیل مہتا کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی ۔

انیل مہتا کی موت کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان ان کے گھر پہنچے جبکہ ارجن کپور بھی سابقہ گرل فرینڈ کے غم میں شریک ہوئے اور مسلسل ان کے ساتھ رہے ۔
 

مزیدخبریں