پاک سری لنکا سفارتی تعلقات کو 75 سال مکمل ، یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری

Sep 12, 2024 | 20:56:PM
پاک سری لنکا سفارتی تعلقات کو 75 سال مکمل ، یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سری لنکا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری پوسٹل سٹیمپ کے اجراء کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں متعددفیصلے کیے گئے ،وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر محمد یعقوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی بطور فیڈرل انسپکٹر ڈرگ بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے پلاننگ کمیشن ممبران کی اوپن مارکیٹ سے تعیناتی کے حوالے سے 30 اکتوبر 2013 کی کابینہ قراداد میں ترمیم کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انسپکٹر ان لینڈ ریونیو کی آسامیوں کے لئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو ڈیپارٹمینٹل پروموشن امتحانات منعقد کرانے کی بھی منظوری دی گئی ہے ،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی-
وفاقی کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے چینی کی برآمد کے حوالے سے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی کابینہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ چینی کی برآمد کے حوالے سے کابینہ کے ایک بہتر فیصلے کی وجہ سے نہ صرف ملک قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوا بلکہ چینی کی قیمتیں بھی کنٹرول میں رہیں اور گنے کے کاشتکاروں کو بھی کو ان کی محنت کا صلہ ملا،وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر تمام سرکاری اداروں کو اپنی متعلقہ درآمدات جیسا کہ گندم، چینی ،کھاد کے 50 فیصد حصے کو گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے اندرون ملک رسائی دینے کی ہدایات جاری کرنے کی منظوری دے دی، اس سے پہلے وزیراعظم نے صوبہء بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور گوادر کی بندرگاہ کے آپریشنز کو بڑھانے کے حوالے سے یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ پبلک سیکٹر درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ کے ذریعے اندرون ملک لایا جائے، کابینہ نے ہدایت کی کہ مستقبل میں گوادر پورٹ سے برآمدات کی شرح بھی بڑھائی جائے، اس حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو گوادر پورٹ سے درآمدات و برآمدات کی سہ ماہی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر کورنگی فش ہاربر اتھارٹی، کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ اس طرح کے حکومتی بورڈز میں تمام صوبوں کو نمائیندگی دی جائے۔ کابینہ نے مزید ہدایت کی کہ جن سرکاری ملکیتی کارپوریشنز کے بورڈز مکمل نہیں ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے،وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر محمد یعقوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ، کی بطور فیڈرل انسپکٹر ڈرگ بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر پلاننگ کمیشن ممبران کی اوپن مارکیٹ سے تعیناتی کے حوالے سے 30 اکتوبر 2013 کی کابینہ قراداد میں ترمیم کی منظوری دے دی، اس ترمیم کے تحت پلاننگ کمیشن کے ممبران کی تنخواہ مینجمنٹ پے سکیل کی بجائے سپیشل پروفیشنل پے اسکیل -II(ایس پی پی ایس -II) میں مقرر کی جائے گی، مزید برآں پلاننگ کمیشن کے چیف اکانومسٹ جس کی تعیناتی اوپن مارکیٹ سے کہ جائے گی، کی تنخواہ سپیشل پروفیشنل پے اسکیل- I (ایس پی پی ایس- I) میں مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: