راک سٹارجان بون جووی نے عورت کو خودکشی سے بچا لیا

Sep 12, 2024 | 21:08:PM
راک سٹارجان بون جووی نے عورت کو خودکشی سے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست ٹینیسی میں راک سٹار جان بون جووی نے پل پرکھڑی خاتون کی جان بچا لی،پولیس نے جان بون جاوی کے اس اقدام کی بہت تعریف کی اور خاتون کو ریسکیوکرنے کی ویڈیو جاری کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےجان بون جووی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو باتوں میں لگایا اور اسے نیچے اتار لیا۔جان بون جووی اپنی میوزک ویڈیو کی شوٹ کیلئے پل پر آئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  معروف امریکی راک اسٹار جان بون جووی نے حال ہی میں نیش ول میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے کے دوران ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ایک عورت کی جان بچائی۔ جان بون جووی نے پل سے چھلانگ لگا کر خدکشی کی کوشش کرنے والی عورت  کی جان بچا لی۔

 بون جووی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ، "یہ انسانیت کے لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں، خاص طور پر ایسے مشکل وقت میں۔" 

سوشل میڈیا پر، لوگوں نے جان بون جووی کے اس عمل کو سراہا اور ان کی انسانیت اور بہادری کی تعریف کی۔