طالبہ کا امیتابھ کے ساتھ فلرٹ، بگ بی کی ڈیٹ پر چلنے کی پیشکش

Sep 12, 2024 | 21:32:PM

(24 نیوز)معروف ٹی وی شو" کون بنے گا کروڑ پتی" کی نئی قسط میں طالبہ کا امیتابھ بچن کیساتھ فلرٹ، اداکار نے چائے پر ساتھ چلنے کی پیشکش کردی۔

 ٹی وی شو"کون بنے گا کروڑ پتی "کی میزبانی ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کررہے ہیں۔ اس شو کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں  راجستھان کے جودھپور سے تعلق رکھنے والی طالبہ ساکشی پنوار نے امیتابھ بچن  کیساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کرتی ہے اور کہتی ہے کہ سرجب آپ مجھے تحفہ دینے آئے تھے، تو آپمیرے پاس کھڑے تھے۔ سر کیا خوشبو آرہی تھی آپ سے۔ براہ مہربانی آپ باتیں گے آپ کونسا پرفیوم کا استعمال کرتے ہیں۔ میں وہ پرفیوم خریدوں گی۔

امیتابھ بچن، تعریف سن کر تھوڑا سا شرما تے ہیں ،طالبہ کو  ڈیٹ پر لے جانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  "ساکشی جی ایک بات بتائیں آپ کو؟ کھیل ویل کو ماریئے گولی، چلیے ہم اور آپ چائے پیتے ہیں، زرا گھوم کر آتے ہیں"۔

ساکشی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہتی ہے کہ، "سر، کیا میں آپ کو کچھ بتا سکتی ہوں؟ آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ میں آپ کو گھورنے سے اپنے آپ کو قابو میں نہیں رکھ پا رہی ہوں۔ آپ کو میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدخبریں