آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے،وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔ شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالرز قرض کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ بین الاقوامی نجی شعبے سے 2 ارب ڈالرز قرض کی یقین دہانیاں حاصل ہوگئیں۔