18سال سے کم عمر فینز کیلئے فری داخلہ، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

Sep 12, 2024 | 23:52:PM
18سال سے کم عمر فینز کیلئے فری داخلہ، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت 5 درہم سے شروع ہو گی، قیمتوں کو فینز کی پہنچ میں رکھا گیا ہے، 18سال سے کم عمر فینز کےلیے داخلہ فری ہوگا۔

ٹکٹوں کی تفصیلات کی رونمائی اور برج خلیفہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023 سے بھارت نے کتنی کمائی کی؟ آئی سی سی کی رپورٹ جاری

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 10 ویمنز ٹیمیں شرکت کریں گیں۔