سینکڑوں اساتذہ کی پرموشن روک دی گئی

Apr 13, 2021 | 00:08:AM

(24 نیوز)محکمہ خزانہ کی جانب سے اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن پر اعتراض کا معاملہ،محکمہ خزانہ کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی نے 1300 اساتذہ کی ٹائم سکیل پر موشن عارضی طور پر روک دی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری جامعات کے اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن پر اعتراض اور ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے 1300 اساتذہ کی ٹائم سکیل پر موشن عارضی طور پر روک دی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹائم سکیل کا معاملہ گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کو بھجوا دیا۔گورنر پنجاب کے فیصلے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ حتمی فیصلہ کرے گی۔
محکمہ خزانہ کے اعتراض کے مطابق ٹائم سکیل پرموشن سروس سٹرکچر صرف نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے تھا،ٹیچنگ سٹاف کا سروس سٹرکچر معمول سے مختلف ہے،ٹائم سکیل پرموشن کا اطلاق اساتذہ پر نہیں ہوتا۔ٹائم سکیل پروموشن کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کروڑوں روپے کے فوائد لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن واپس لئے جانے پر اساتذہ کو تمام مالی فوائد واپس کرنا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:میرا کی پاگل خانے سے رہائی ۔۔ حکومتی وزیر کانام سامنے آ گیا

مزیدخبریں