فن لینڈ میں روزہ23 گھنٹے5 منٹ، آسٹریلیا میں11 گھنٹے59 منٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی روزہ کے اوقات اور اسکی طوالت و اختصار کے بارے میں بھی رپورٹس سامنے آنا شروع ہو جاتی ہیں۔اس بار عرب ممالک میں روزہ کا دورانیہ 13 اور 16 گھنٹوں کے درمیان ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اگر روزہ کے طویل دورانیہ کی بات کی جائے تو فن لینڈ اس اعتبار سے طویل ترین دورانیے والا ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا ہوگا۔ اس کے بعد سویڈن اور ناروے کا نمبر آتا ہے جبکہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا۔سب سے مختصر دورانیہ آسٹریلیا میں ہوگا جہاں روزہ کا دورانیہ 11 گھنٹے 59 منٹ ہوگا، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 23 منٹ اور چلی میں 12 گھنٹے 41 منٹ کا روزہ ہو گا۔مغربی عرب ممالک میں الجزائر اور تیونس میں روزہ کا دورانیہ دوسرے عرب ممالک کی نسبت کم ہو گا۔ ان ملکوں میں ماہ رمضان کا آغاز 14 گھنٹے 39 منٹ سے ہو گا جبکہ آخری ایام 15 گھنٹے 50 منٹ تک ہو گا۔کیمرون میں روزہ کا دورانیہ 13 گھنٹے 12 منٹ اور بعض علاقوں میں 12 گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ نہ تو بہت طویل ہو گا اور نہ ہی کم۔ سعودی عرب میں ماہ رمضان کا آغاز 14 گھنٹے کے روزہ سے ہوگا اور اختتام 14گھنٹے 42 منٹ سے ہوگا۔ ابوظہبی میں 14 گھنٹے دو منٹ اور 14 گھنٹے 44 منٹ کے درمیان ہوگا۔کویت میں 14 گھنٹے 17 منٹ اور 15 گھنٹے 19 منٹ، قطر میں 14 گھنٹے 6 منٹ اور 14 گھنٹے 50 منٹ کے درمیان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر آگیا۔۔سعودی عرب میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا