بالی ووڈ اداکارہ مشکل ورک آؤٹ میں ’شیلا کی جوانی‘ سنتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی سمارٹ اداکارہ جھانوی کپور مشکل ورک آؤٹ میں کتر ینہ کیف کا نغمہ ’شیلا کی جوانی‘ گاتی ہیں۔
بھارتی اخبارات کےمطابق اداکار جھانوی کپور فلم انڈسٹری کی مکمل فٹ اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ فٹ رہنے کے لئے جم جا کر زبردست ورزش کرتی ہیں حال ہی میں جھانوی کپور کا ویڈیو وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ انتہائی مشکل ورک آؤٹ کررہی ہیں اور دوران ورزش وہ کتر ینہ کیف کا نغمہ ’شیلا کی جوانی‘ گا رہی ہیں۔جھانوی کپور کے ایک مداح نے اداکارہ کی ورزش کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں جھانوی سفید رنگ کی جم ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو میں وہ ایک زبردست ورزش کررہی ہے۔وہیں خود کو حوصلہ افزا کرنے کے لئے ورک آؤٹ کرتے ہوئے جھانوی اچانک ’شیلا کی جوانی‘ گانا گانے لگتی ہیں۔اس ویڈیو میں جھانوی کا فنی انداز شائقین کو خوب پسندآرہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کی پاگل خانے سے رہائی ۔۔ حکومتی وزیر کانام سامنے آ گیا