دبئی: رمضان میں ریسٹورنٹ کی اشیا کو  پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم 

Apr 13, 2021 | 08:51:AM
دبئی: رمضان میں ریسٹورنٹ کی اشیا کو  پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ماہ رمضان کے احترام میں کھانے کی اشیا کو روزے داروں کی نظروں سے دور رکھنے کے لیے ریستوران کو پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق رمضان کی مناسبت سے سٹی سٹیٹ کے محکمہ اقتصادی ترقی نے اعلان کیا ہے رمضان المبارک کے دوران ریستوران میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی سرگرمیوں کو چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ایمرٹس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ریستوران کے اندر صارفین کو پردے لگا کر یا کوئی رکاؤٹ کھڑی کرنے کے بغیر خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔یو اے ای میں ماہ رمضان کے دوران ماضی میں ریستوران مالکان کے لئے ہدایت نامے جاری کئے جاتے تھے جس کے تحت ڈائننگ ایریا کو پردے لگا کر چھپا دیا جاتا تھا تاکہ روزے داروں کی نظر سے محفوظ رکھا جائے۔نئے اعلان کے بعد ریستوران کے لئے یہ بھی ضروری نہیں ہو گا  کہ وہ دن کے اوقات میں کھانا پیش کرنے کے لئے خصوصی اجازت نامے حاصل کریں۔دنیا بھر میں سیاحت کے لئے مشہور  یو اے ای کے شہر دبئی کا رخ زیادہ تر وہ سیاح کرتے ہیں جو ساحل سمندر، شاپنگ اور بلند و بالا عمارتوں میں پارٹیوں کا شوق رکھتے ہیں۔تاہم دیگر مہینوں کی نسبت ماہ رمضان میں سیاحت کا یہ کاروبار مختلف پابندیوں کے سبب سست روی کا شکار رہتا ہے۔  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں ریستوران کو ڈائننگ کے لئے خصوصی اجازت نامے حاصل کرنے اور ڈائننگ ایریا کو روزے داروں سے چھپانے پر پابندی ختم کرنے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ میں روزہ23 گھنٹے5 منٹ، آسٹریلیا میں11 گھنٹے59 منٹ