سوا 5 کروڑ روپے میں بکنے والےIPL کھلاڑی شاہ رخ خان ٹی-20 میں اب تک نصف سنچری بھی نہیں لگا سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انڈین پریمئر لیگ کی فرنچائز ٹیم پنجاب کنگز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز انیل کمبلے نے آل راؤنڈر شاہ رخ خان کا موازنہ کیرون پولارڈ سے کیا تھا۔ ان کی اس بات کو ٹیم نے ثابت کیا اور انہیں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ 25 سال کے شاہ رخ خان آل راؤنڈر مانے جاتے ہیں۔ وہ ٹی-20 میں اب تک نصف سنچری بھی نہیں لگا سکے ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان گھریلو کرکٹ میں تامل ناڈو سے کھیلتے ہیں۔ پنجاب ٹیم نے انہیں 20 لاکھ کی بیس پرائز سے 20 گنا زیادہ قیمت دے کر 5.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ انہیں خریدنے کے لئے پنجاب، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان لڑائی دیکھنے کو ملی تھی۔ پنجاب ٹیم کے لئے منتخب کئے جانے پر شاہ رخ خان بھی کافی خوش تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آکشن تقریباً تین بجے دوپہر میں شروع ہوا تھا اور ہم اندور کے ہولکر سٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے تھے۔ میں نے فیزیو تھراپسٹ کو کہا تھا کہ جب نیلامی میں میرا نام آئے تو مجھے اس کی اطلاع ضرور دینا۔ نیلامی میں جب میرا نام آیا، میری دھڑکنیں بڑھ گئیں اور مجھے اتنی بڑی قیمت میں خریدا گیا۔تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی کے بعد سے ہی شاہ رخ خان پر فرنچائزیوں کی نظر تھی۔ وہ اب تک 31 ٹی -20 میں 131 سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ سے 293 رن بناچکے ہیں۔ وہ بلے بازی کے ساتھ آف سپن بالنگ بھی کرتے ہیں۔ وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ ناٹ آوٹ 40 رن انکا سب سے بڑا اسکور ہے۔ وہ دو وکٹ بھی لے چکے ہیں۔ بھارت میں کھیلے جانیوال وجے ہزارے ٹرافی لسٹ اے ٹورنامنٹ میں انہوں نے تین نصف سنچری بھی لگائی تھی۔ لسٹ اے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی شاہ رخ خان سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ میں روزہ23 گھنٹے5 منٹ، آسٹریلیا میں11 گھنٹے59 منٹ