(24نیوز)یورپی یونین نے ایران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع کرکے مزید سخت اقدامات اٹھالئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مزید 8افراد پر پابندی بھی لگا دی جن میں 3جنرل بھی شامل ہیں۔ پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں بڑھائی گئی ہیں۔ یورپی یونین نے پہلی بار 2011میں ایران پر پابندیاں لگائی تھیں جن میں سالانہ توسیع کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس، چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا