پی پی کا استعفوں سے انکار۔۔ اب کیا کریں ؟ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی کے اسمبلیوں سے استعفے دینے سے صاف انکار کے بعد مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق اہم اجلاس جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں 8 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو بلایا نہیں گیا۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پریس کانفرنسز اور بیانات پر غور جاری ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست کی مزاحمت کرتے ہیں۔ادھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوٹس دینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا تھا کسی ایک جماعت کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹس کے ردعمل پر کیا طے کرنا ہے، یہ مولانا فضل الرحمٰن کی دانشمندی اور قیادت پر چھوڑتے ہیں، بلاول بھٹو کے خط کا جواب مولانا دیں گے، پی ڈی ایم میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔