عمران خان نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کردیا: تابش گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نےکہا ہےکہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کر دیا ہے۔
معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم سے بجلی کی قیمتوں پر بات چیت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے منع کر دیاانہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیزکے ساتھ بجلی معاہدوں پرنظر ثانی کریں گے تاکہ گردشی قرض نیچے آسکے، ہم نئی پاور پالیسی بھی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی :گرفتار دہشتگردکی نشاندہی پرموٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا